- بھارت کے گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی؛ بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
- پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید
- شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل
- امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا
- افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل
- کراچی میں مسلح ملزمان شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار
- کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ
- لنکا لیگ کو کرپشن کا گڑھ قرار دیا جانے لگا
- لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
- سعودی ولی عہد جلد ایران کا دورہ کریں گے؛ ایرانی میڈیا کا دعویٰ
- پاکستانی امپائرز ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کے خواہاں
- برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
- ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
- ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار
- خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ
- وزیراعظم سے پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات، بجٹ کے حوالے سے مشاورت
- واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیق
تاریکی کا خاتمہ، سعید اجمل کے اچھے دنوں کی واپسی
لاہور: تاریکی کا خاتمہ ہوگیا، سعید اجمل کے اچھے دن واپس آنے لگے، قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے سرفہرست بولرنے صرف 11 کی اوسط سے 20 شکار کیے، کاشف بھٹی 14 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، بیٹنگ میں عمر اکمل 72.60 کی ایوریج سے 363 رنز بنا کر سب سے نمایاں ثابت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے سعید اجمل نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بولرز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، انھوں نے11کی اوسط سے 20شکار کیے، اس دوران بہترین کارکردگی 27 رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، آف اسپنر نے شاندار بولنگ سے ایک بار پھر قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دیدی ہے، کاشف بھٹی 14وکٹوں کے ساتھ دوسرے، تابش خان(12) تیسرے، عمران خان (11) چوتھے نمبر پر رہے، محمد اصغر بھی اتنے ہی شکار کرکے پانچویں نمبر پر رہے، عامر یامین، ظفر گوہر، فراز احمد اور اعظم حسین نے 10، 10کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایونٹ میں واحد سنچری بنانے والے عمر اکمل 72.60کی اوسط سے 363 رنز کے ساتھ بیٹسمینوں میں سرفہرست رہے، انھوں نے 3 ففٹیز بھی بنائیں، سلمان بٹ 4 نصف سنچریوں سمیت 350 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، شاہ زیب حسن (344) تیسری، اسد شفیق (310) چوتھی اور کامران اکمل (260) پانچویں پوزیشن کے حقدار بنے۔
وکٹ کیپرز میں محمد حسن نے سب سے زیادہ 12شکار کیے، انھوں نے 6کیچز لیے جبکہ اتنی ہی اسٹمپنگ بھی کیں، کامران اکمل اور سیف اللہ بنگش 9,9 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، عمر صدیق نے8اور جمال انور نے5 شکار کیے، فیلڈنگ میں سب سے زیادہ 8,8 کیچ اکبر الرحمان اور محمد اصغر نے لیے، جنیدخان 7، رفعت اللہ مہمند6 جبکہ محمد وقاص، سکندر رضا، نعمان انور اور ظفر گوہر5,5 کیچز تھامنے میں کامیاب رہے،ایونٹ کی سب سے بڑی 163 رنز کی شراکت لاہور وائٹس کے سلمان بٹ اور کامران اکمل نے لاہور بلوز کے خلاف بنائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔