- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے، شاہد آفریدی
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
لاہور میں کسانوں کا مطالبات کے حق میں پھر دھرنا، مال روڈ بند
لاہور: مال روڈ پر کسانوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے۔
لاہور کے مال روڈ پر کسانوں نے اپنے مطالبے منوانے کے لیے دھرنا دے دیا ہے، کسان اتحاد کی مرکزی قیادت کی گرفتاری اور حکومت کی جانب سے زبردستی دھرنا ختم کرانے کی کوشش کے بعد کسان بپھر گئے اور ان کے احتجاج میں شدت آگئی ہے، جس کے بعد کسانوں نے روڈ پر شامیانے لگاکر غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کسان اتحاد نے دھرنا ختم کردیا
دوسری جانب کسانوں کے دھرنے اور اس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی شرکت کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے مال روڈ کے اطراف کنٹینر لگاکر سڑک کو بند کردیا ہے،ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کسان اتحاد نے مال روڈ پردھرنا دیا تھا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔