- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
عمران خان نوازشریف کو ہٹا کر خود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، جاوید ہاشمی
ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف نوازشریف کو ہٹا کر خود وزیراعظم بنناچاہتے ہیں لیکن 2 نومبرکو کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوگی۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں مشاورت کا کوئی نظام نہیں، عمران خان کو پتا نہیں کہ وہ کس کے کہنے پر سی پیک کی دھجیاں اڑارہے ہیں، ان کو ایک گھنٹہ پہلے تک بھی فیصلے کا علم نہیں ہوتا، یہ فیصلے کہیں اور سے ہوتے ہیں، یہ فیصلے کون اور کس کے اشارے پر کررہا ہے اس کا علم نہیں لیکن عمران خان نے سی پیک کو اہمیت نہیں دی جب کہ ان کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے سی پیک کے حوالے سے سوالات کے جوابات چینی سفیر نے دیئے۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ عمران خان صرف نواز شریف کو ہٹا کر خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں لیکن 2 نومبر کو کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوگی اگر ادارے ٹوٹے تو ملک کا نقصان ہوگا، مجھے حکومت کی نہیں قوم کے مستقبل کی فکر ہے جب کہ نوازشریف پر جرم ثابت ہو تو انہیں ضرورسزا ملنی چاہیے۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے عام آدمی کی زندگی بدل جائے گی اور اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوجائے گا اسی لیے پاکستان کے خلاف بیرونی و اندرونی سازشیں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور سی پیک کے خلاف بیرونی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور بھارت نے پاکستان کو توڑ کر خود راستہ لینا چاہا لیکن روس نے توبہ کرلی اور اب وہ گوادر تک پہنچنا چاہتا ہے جب کہ بھارت بدستور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور ہمارے اندرونی خلفشار سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ان سازشوں کا تعلق نوازشریف، راحیل شریف یا عمران خان سے نہیں بلکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔