- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈی وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کراچی سمیت سندھ بھر میں شراب خانے فوری طورپربند کرنے کا حکم
کراچی: چیف جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگرتمام مذاہب میں شراب پینا حرام ہے تو آج ہی پورے صوبے کے شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرکے انہیں بند کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ میں شراب خانوں کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ 365 روز شراب خانے کھلے رہیں تو پھر کس قانون کے تحت شراب کی دکانیں کھلی رہتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ شراب خانوں کی حمایت یا مخالفت میں آنے والے وکلا اس حدیث کا مطالعہ کرکے آئیں جس میں شراب پر لعنت بھیجی گئی ہے اور اگر تمام مذاہب میں شراب پینا حرام ہے تو آج شام تک کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرکے انہیں بند کیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا صوبے میں شراب کی تمام غیر قانونی دکانیں بند کرنے کا حکم
عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام شراب خانے بند کرکے ان پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔ حکومت سندھ عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ شام تک پیش کرے جبکہ آئی جی سندھ اور ڈی جی ایکسائز کو بھی عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ شراب خانوں کو نئے جاری ہونے والے لائسنس کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے اور لائسنس کے اجرا میں نئے قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔