- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے ایک بارپھرہڑتال کردی
لاہور: پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک بار پھرہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف پہلے ریلی نکالی اور جب شنوائی نہ ہوئی تو تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں، ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کردی۔
وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات ہمارے نہیں مانتی اس وقت تک او پی ڈیز نہیں کھولیں گے، اگرمطالبات نا مانے گئے تو پھر اسپتالوں میں انڈور سروسز بھی مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔
لاہور کے علاوہ فیصل آباد اورملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کردی جب کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنٹرل انڈکشن پالیسی ختم کئے جانے تک ہڑتال اوراحتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔