- حماس کا رفح میں کارروائی روکنے کے حکم کا خیرمقدم، اسرائیل نے مسترد کردیا
- عدلیہ کو اپنی صفوں میں بہتری کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
- وزیر اعلیٰ کے پاس خود جاؤں گا اور صوبائی حکومت کی مدد کروں گا، گورنر خیبرپختونخوا
- سلامتی کونسل عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کروائے، وزیراعظم
- کشمیر جب بھارت کو دے دیا ہے تو اب یہ تنازع ختم ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
- 17 برس پرانے قتل کیس کا فیصلہ، 4 سال پہلے جیل میں مرنے والا ملزم بھی بری
- طالبہ کو ہراساں کرنے پرجامعہ کراچی نے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا
- چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، وزیراعظم
- خیبرپختونخوا کا بجٹ خلاف آئین اور وزیراعلیٰ کے تازہ شہد کے استعمال کا نتیجہ ہے، امیر مقام
- مداح نے میڈونا کے 18 ٹیٹو بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا
- ٹی20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان
- فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں؛ یورپی یونین کا اسرائیل کو جواب
- ملک میں 5 سال کے دوران غربت کی شرح بڑھ کر 39.5 فیصد ہوگئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد کے تمام مقدمات براہ راست نشر کرنے کا حکم
- کراچی؛ سرکاری اسپتالوں میں اینستھیزیا کے ماہرڈاکٹروں کی کمی سے مریض پریشان
- الیکشن کمیشن کا 98 ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع نہ کرنے پر نوٹس، 29 مئی کو طلب
- سولر پارکس بناکر سندھ میں 100 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کریں گے، ناصر حسین شاہ
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکدے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا
- جج کسی کی بی ٹیم نہیں، عدلیہ کا احترام نہ کرنے والا کوئی توقع نہ رکھے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
- الٹرا پروسیسڈ غذائیں مٹاپے کے علاوہ اور کیا خطرات رکھتی ہیں؟
ٹماٹر کا استعمال کینسرسمیت 6 خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے، ماہرین
نیویارک: سبزیوں اور پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے جہاں انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں وہیں ان کے ایسے فوائد بھی ہیں جن سے ہم آج تک لاعلم ہیں لیکن انہیں ہم روزانہ یا کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کرتے ہیں۔
انسانی صحت، جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے کے علاوہ توانائی میں اضافے اور وزن کی کمی کے لئے لوگ عام طور پر مختلف سبزیاں یا پھل استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں آپ کو ٹماٹر کے وہ حیران کن فوائد سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جن سے نہ صرف دل کے امراض میں کافی حد تک کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ذیابیطس اور کینسر کے مرض میں بھی حیران کن حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن اے، سی اور فولک ایسڈ کی مقدار ہوتی ہے جو انسان کو کینسر، بلڈ پریشر اور دیگر 6 بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
کینسر:
ٹماٹر میں موجود وٹامن سی اور دیگر خصوصیات جسم میں بننے والے کینسر کے جرثوموں کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد دیتا ہے , ٹماٹر کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنانے سے کینسر کے خطرات بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔
بلڈ پریشر:
ٹماٹر میں موجود سوڈیم کی کم مقدار بلند فشارخون کو کنٹرول میں رکھتا ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار خون کی بہتر انداز میں گردش کو درست رکھتا ہے۔
ذیابیطس:
مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو زیابیطس کی ٹائپ ون میں مبتلا ہوتے ہیں وہ فائبر کا استعمال بہت کرتے ہیں جس سے ان میں بلڈ گلوکوز لیول کم ہوجاتا ہے جب کہ ذیابیطس کی ٹائپ ٹو میں مبتلا افراد اپنی خوراک میں ٹماٹر کا استعمال کرکے خون میں شامل شوگر کو بہتر کرسکتے ہیں۔
دل کے امراض:
ٹماٹر میں موجود فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی اور فیٹی ایسڈ دل کے امراض کو کنٹرول میں رکھتا ہے جب کہ ہائپرٹینشن انسٹیٹیوٹ تینیسی کے ڈائریکٹر پروفیسر مارک ہوسٹن کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 ٹماٹروں کے استعمال سے انسانی جسم میں فولک ایسڈ کی بھاری مقدار جمع ہوجاتی ہے جس سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں کافی حد تک کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ اسی طرح ایک اور مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو روزانہ 4 ہزار 69 ملی گرام پوٹاشیم کی مقدار استعمال کرتے ہیں ان میں دل کے امراض کے باعث ہلاک ہونے والے خطرات 49 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
مثانوں کا کینسر:
یونیورسٹی آف ایلیونیوز کے پروفیسر جان ارڈمین کے مطابق ٹماٹر اور اس سے بنی اشیا کے استعمال سے پروسٹیٹ کینسر میں کمی واقع ہوتی ہے یہی نہیں ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کئے گئے مطالعے کے مطابق ٹماٹر کے استعمال سے خاص طور پر نوجوانوں میں پروسٹیٹ کینسر کے امراض میں مبتلا ہونے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔
آنتوں کا کینسر:
امریکن کینسر سوسائٹی کے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ٹماٹر کو اپنی غذا کا خصوصی جز بناتے ہیں وہ کینسر کی مختلف اقسام میں متبلا ہونے سے محفوظ رہتے ہیں جن میں خاص طور پر آنتوں، مثانے، پھیپھڑے اورپیٹ کے کینسر نمایاں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔