- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- عدلیہ میں مداخلت کا تدارک ہونا چاہیے،ایجنسی کیلئے ہیر پھیر نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس
- عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
جعلی ڈی ایس پی گرفتار، 100 جعلی تقررنامے اور دستاویزات برآمد
کراچی: شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب چھاپہ مار کر جعلی ڈی ایس پی عبد الرشید شیخ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کے جعلی تقررنامے، سروس بکس، میٹرک بورڈ آفس کے جعلی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات برآمد کرلیے، گرفتار ملزم ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔
شارع فیصل تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج انسپکٹر صالم رند نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ایک چائے خانے پر چھاپہ مارکر جعلی ڈی ایس پی عبدالرشید شیخ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے محکمہ پولیس، ریونیو، صحت اور قانون سمیت دیگر100 سرکاری اداروں کے مختلف ناموں سے تقررنامے، میٹرک بورڈ آفس کے جعلی سرٹیفکیٹ ، مختلف محکموں کی 22 سروس بکیں اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی دستاویزات برآمد کرلیں۔
دوسری جانب انویسٹی گیشن انچارج صالم رند نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم گلستان جوہر بلاک 10 کا رہائشی ہے جبکہ اس کا آبائی تعلق خیر پور میرس سے ہے انھوں نے بتایا کہ ملزم عبد الرشید کے قبضے سے اس کی اپنی بلدیہ ٹاؤن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تقرری کا جعلی نوٹیفکیشن بھی برآمد کیا گیا ہے ملزم نے دوران تفتیش اپنے چند ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تاہم فوری طور پر گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
علاوہ ازیں صالم رند نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ گزشتہ 2 سال سے لوگوں کو سرکاری ملازمتیں دلانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ملازمت دلانے کے نام پر شہریوں سے ابتدائی طور پر 2 سے3 لاکھ روپے لیتا ہے جبکہ بعد میں انھیں جعلی لیٹر دکھاکر مزید رقم وصول کرتا تھا ، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرچکا ہے ملزم عبدالرشید شیخ نے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔