- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر شرپسندوں کی موجودگی کا پروپیگنڈا کررہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کنٹرول لائن پر کیل سیکٹر اور شاردا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو خانہ ومردم شماری سے متعلق پاک فوج کے تعاون پر بریفنگ دی گئی جب کہ میجر جنرل اظہر عباس نے ایل او سی کی صورتحال اور سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بھی بریفنگ دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کے دشمن خبردار رہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور سیز فائرکی خلاف ورزیوں کامؤثر جواب دینے پر جوانوں کی تعریف کی اور آزاد جموں کشمیر حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ جنرل قمر باجوہ نے بھارت کو مؤثر جواب دینے اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت ایل او سی پر شرپسندوں کی موجودگی کا پروپیگنڈا کررہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا جب کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنائے رکھے گی، آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم سے آگاہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔