- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
ایک کروڑ پاکستانی نشے کے عادی ہیں، ایکسپریس فورم
لاہور: مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ’’انسداد منشیات کے عالمی دن‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے، عید کے بعد ڈی جی اینٹی نارکوٹکس تعینات کیے جائیں گے جس کے بعد یہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کا ادارہ تیزی سے کام کرے گا۔
منشیات کی روک تھام کیلیے پنجاب حکومت نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے، اس وقت ایک کروڑ سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں جبکہ آئندہ 5برسوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی، والدین کو بچوںپر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے انجام دیے، پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضاعلی گیلانی نے کہاکہ منشیات پر قابو پانا صرف حکومت کا فرض نہیں بلکہ معاشرے کے تمام کرداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ’’ڈرگ فری‘‘ پاکستان کی بات کرناانتہائی مشکل ہے کیونکہ سگریٹ، نسوار، چائے و دیگر قسم کی نشہ آور اشیا ہمارے معاشرے میں رچ بس گئی ہیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور رضوان اکرم شیروانی نے کہاکہ پہلی مرتبہ اس حوالے سے خاص ادارہ جاتی نظام بنایا جا رہا ہے جس میں انٹیلی جنس، سزاو جزاو دیگر چیزیں موجود ہوںگی، سزا وجزا کا قانون بنارہے ہیں۔
کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہاکہ 2012میںمنسٹری آف اینٹی نار کوٹکس اور اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے تحت ہونیوالے سروے کے مطابق پاکستان میں 67 لاکھ افراد منشیات کااستعمال کرتے ہیں، اگر شراب، کرسٹل آئس ، پان، گٹکاو دیگر منشیات کو بھی شامل کرلیاجائے تو ایک کروڑ پاکستانی نشہ کررہے ہیں۔
ایڈیکشن سائیکیٹرسٹ ڈاکٹر صداقت علی نے کہاکہ جب آپ ایک مرتبہ اس کے عادی ہوجاتے ہیںتو بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے، اہم پوزیشنوں پر موجود لوگ سب سے زیادہ نشہ کرتے ہیں، آئندہ 5برسوں میں صورتحال گمبھیر ہوجائے گی۔
سائیکالوجسٹ کبریٰ امتیاز نے کہاکہ والدین کو بچوںپر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ ان کی عدم توجہی کی وجہ سے بچے بگڑ سکتے ہیں، لڑکوںکے ساتھ ساتھ لڑکیوں میں بھی نشے کارجحان بڑھ رہاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔