- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی راہداری ضمانت منظور
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 17جولائی تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کی۔ ساعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ کو متعلقہ فورم پر جانے میں کیا مسئلہ ہے جس پر ظفر حجازی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، متعلقہ فورم پر جانے کےلیے راہداری ضمانت دے دیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج
عدالت نے ظفر حجازی کی راہداری ضمانت 10 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گوفتاری سے روک دیا جب کہ چیرمین ایس ای سی پی کو 17 جولائی تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی جانب سے میڈیکل کی بنیاد پرضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست جمع کرائی گئی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے چوہدری شوگرمل کا ریکارڈ طلب کیا جب کہ ایف آئی اے نے الزام لگایا کہ میں نے ماتحت افسران کو ٹیمپرنگ کی ہدایت کی۔ درخواست میں ظفرحجازی نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے نے دیگرافسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، درخواست ضمانت منظورکرکے ایف آئی اے کوگرفتاری سے روکا جائے اورمیڈیکل بنیاد پرضمانت قبل از گرفتاری دی جائے تاکہ شامل تفتیش ہوکرالزامات کو جھوٹا ثابت کرسکوں۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ ظفرحجازی ادویات لے رہے ہیں اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کرا رکھا ہے جیل کا ماحول صحت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او، ایس آئی یو افضل نیازی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔