- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملے میں میجر سمیت 2 اہلکار شہید
پشاور: حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ 9 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کہ گشت پر تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار بمبار نے خود کو گاڑی سے ٹکرادیا، پولیس حکام کےمطابق خودکش حملہ آور کے جسم کےاعضا مل گئےہیں جب کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا انجن بھی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور میں ایف سی پر حملے کی مذمت کی اور میجر جمال شیران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے اور صوبائی حکومت کو زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔