- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج جامعہ کراچی کاذیلی ادارہ قرار
کراچی: صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ محمد زبیر نے کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکی جانب سے گزشتہ دورمیں بجھوائی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کوجامعہ کراچی کالجز (ذیلی ادارہ)Constituent College قراردے دیا۔
حکومت سندھ نے تقریباً3 برس قبل کراچی کے8 نجی میڈیکل کالجوں کا الحاق یونیورسٹی کااپنا میڈیکل کالج نہ ہونے کے سبب جامعہ کراچی سے منسوخ کردیاتھا جس کے بعد جامعہ کراچی کے سابق وائس پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو جامعہ کراچی کاذیلی ادارہ بنانے کے حوالے سے کام کاآغاز کیا تھا،اس سلسلے میں سب سے پہلے اس وقت کی کالج پرنسپل نے کالج کی گورننگ باڈی سے اس منصوبے کی منظوری لی تھی جس کے بعد اس منصوبے کوجامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں پیش کیاگیاتھا اور سابق انتظامیہ کے دورہی میں یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کو جامعہ کراچی کاذیلی ادارہ قراردیتے ہوئے اسے حتمی منظوری کے لیے گورنرہاؤس؍چانسلرسیکریٹریٹ بھجوا دیا تھا تاہم سابق اوربعدازاں گورنرہاؤس کی موجودہ بیوروکریسی نے اس منصوبے پرکوئی پیش رفت نہیں کی۔
تاہم اب جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ محمد زبیرنے کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کوجامعہ کراچی کا ذیلی ادارہ قراردینے کی منظوری دی،اس منظوری کے بعد رائج قواعد کے تحت کالج کی اکیڈمک اورداخلہ پالیسی جامعہ کراچی کے زیرانتظام رہے گی تاہم اس معاملے پر ابھی کام ہونا باقی ہے، ادھرگورنرسندھ کی منظوری کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جامعہ کراچی پر اس کے اپنے کالج نہ ہونے کا اعتراض ختم ہوگیا،یونیورسٹی کے اپنے اسپتال کی عدم موجودگی کااعتراض باقی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔