- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
لاپتہ اور بدامنی کے شکار افراد کے پسماندگان کا سروے کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ کو 2کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو لاپتہ افراد ، ٹارگٹ کلنگ اور قتل عام کا شکار شہریوں کا سروے کرکے متاثرہ خاندانوں کی ماہانہ مالی امداد کی سفارش کرے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کو ہیومن رائٹس اینڈ سول لبرٹیز ایسوسی ایشن کی جانب سے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی ، سماعت کے موقع پر بیت المال پاکستان کے وکیل نے بینچ کو بتایا کہ بیت المال کی جانب سے لاپتہ افرادکے 7 مستحق خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جارہا ہے جس میں تعلیم و صحت کے اخراجات شامل ہیں۔
انھوں نے تجویز پیش کی کہ وفاق کی طرز پر سندھ میں بھی وفاق کی سرپرستی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی جائے جس میں بیت المال، وزارت انسانی حقوق ، ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ اور محکمہ سماجی بہبود کے نمائندے شامل ہوں، عدالت نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے منظور کرلیا اور چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ بیت المال، ہوم ڈپارٹمنٹ اورمحکمہ سوشل ویلفیئر کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو سروے کرکے مستحق خاندانوں کی فہرست تیار کرے، فاضل بینچ نے آبزروکیاکہ کراچی میں امن وامان کی بدترین صورتحال کا شکار ہونے والے کراچی کے شہری دردناک المیے سے دوچار ہیں۔
لوگ اندھی گولیوں کانشانہ بن جاتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کی کفالت کرنے والاکوئی نہیں ہوتا، فاضل بینچ نے ہدایت کی کہ کراچی کی بدامنی کے شکار افراد کے اہل خانہ کی کفالت کیلیے بھی کمیٹی تشکیل دی جائے ،عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں پولیس بھی معاونت کرے، عدالت نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ دونوں کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،درخواست میں مختلف وزارتوں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارہے ہیںعدالت نے سماعت 7جولائی تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔