- خالی عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہم پر پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آگیا، عمران خان
کراچی: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے۔
کراچی میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں چیرمین تحریک انصاف کو کراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ممکنہ چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پراتفاق
اس موقع پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ میں تبدیلی کا پیش خیمہ اور مرکز ہے، تحریک انصاف سندھ میں بھی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جب کہ سندھ اور کراچی میں عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کے منصوبے ناکام بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے، ہم سیاسی اور حکومتی آلائشوں سے سندھ کو پاک کرنے کے لیے جامع حکمت عملی دیں گے۔
بعد ازاں کراچی میں ایک تقریب کے دوران صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں، قوموں کے سامنے مشکل وقت آتا ہے جس کا ہمیں سامنا ہے لیکن سوچنا چاہیے کہ ہم کیا غلطی کررہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم منی لانڈرنگ میں ملوث ہو تو ملک کیسے چلے گا، وزیر خزانہ مفرور اور وزیر خارجہ بیرون ملک ملازمت کررہا ہو تو کیا ہوگا، ایک سینئر وزیر بیرون ملک سیکیورٹی گارڈ ہو تو کیا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپر بیٹھے لوگ کرپٹ ہوں تو ملک کے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں، کرپشن سے صرف تاجر ہی نہیں تمام عوام بھی متاثر ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔