عمران خان اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پراتفاق

ویب ڈیسک  جمعرات 14 دسمبر 2017
 ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 کراچی: چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مصطفیٰ کمال نے بات چیت کے دوران جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اس کے علاوہ وہ کراچی کے صنعتکاروں سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔