- غیر معیاری پچ کے باعث چیف گراؤنڈ مین کو عہدے سے ہٹادیا گیا
- نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات
- دہشتگرد عسکریت پسندی کیخلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- لاپتا کانسٹیبل کیس؛ پولیس حکام کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا، سندھ ہائیکورٹ
- کراچی، بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کو زخمی کر دیا
- آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول کیلئے ریلوے کی ’’رابطہ‘‘ ایپ متعارف
- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- انڈس موٹرز کا دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ
- حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی
- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
سندھ حکومت نے واٹر بورڈ کو میئر کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کر لیا

حکومت کراچی میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی. فوٹو: فائل
کراچی: عدالت کی جانب سے مسلسل باز پرس پر سندھ حکومت نے ادارہ فراہمی ونکاسی آب سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ واٹر بورڈ میئر کراچی کے ماتحت کرنے پر اتفاق، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے منظوری دے دی۔
نتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کے سنگین مسائل کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے جس کے باعث صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، دوسری طرف فراہمی ونکاسی آب کے اربوں روپے لاگت کے اہم ترین منصوبے مسلسل التوا کا شکار ہونے سے حکومت سندھ کے خلاف عدلیہ بھی باز پرس کر رہی ہے جس سے جان چھڑانے کے لیے سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو میئر کراچی کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ آج(جمعہ کو) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو میئر کراچی کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی آج کی بورڈ میٹنگ چیئرمین اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان کی صدارت میں منعقد ہوگی جس میں ایوارڈ کیے گئے کئی اہم ٹینڈرز کی منظوری دی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین واٹر بورڈ کی حیثیت سے وزیر بلدیات جام خان شورو کی یہ آخری بورڈ میٹنگ ہوگی جس کے بعد واٹر بورڈ میئر کراچی وسیم اختر کے ماتحت کردیا جائے گا، اجلاس میں تمام ڈی ایم سیز کے چیئرمینز بھی شریک ہوں گے۔
دوسری طرف واٹر بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں بعض ایسے منصوبوں کو بھی ریگولرائز کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں افسران کی مبینہ سرپرستی سے سنگین نوعیت کی بدعنوانیاں کی گئی ہیں۔ ممبران کو چاہیے کہ ان کی منظوری دینے کے بجائے کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جائیں۔
دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ایسے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے سنگین مسائل سے پیپلز پارٹی کو عام انتخابات میں سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے جانے والے واٹر کمیشن کی پوچھ گچھ اور عوام کو صاف پانی فراہم کرانے کے عزم پر سندھ حکومت پریشانی کا شکار ہے، سندھ حکومت کے تھنک ٹینک نے اس سلسلے میں واٹر بورڈ میئر کراچی کے حوالے کر کے جان چھڑانے کا مشورہ دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔