موسمی فلو وائرس انفلوائنزہ کے 14مشتبہ کیس سامنے آگئے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 20 جنوری 2018
6 کا تعلق ضلع کورنگی جب کہ 8 کا ضلع ملیر سے ہے۔ فوٹو؛ فائل

6 کا تعلق ضلع کورنگی جب کہ 8 کا ضلع ملیر سے ہے۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: موسمی فلو وائرس انفلوائنزہ کے شہر میں 14مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

سیزنل انفلو ائنزہ کمیٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق مشتبہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلیے بھجوادیے گئے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق ضلع کورنگی جب کہ 8 کا ضلع ملیر سے ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسمی فلو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 53 ہوگئی ہے جن میں سے 47جنوری میں رپورٹ ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔