ریٹرننگ افسران بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض انجام دیں، چیف جسٹس

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اپريل 2013
ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے شفاف انتخابات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں، چیف جسٹس  فوٹو: فائل

ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے شفاف انتخابات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں، چیف جسٹس فوٹو: فائل

کراچی: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران بغیر کسی دباؤ کے خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں کیونکہ انہیں ووٹرز اور امیدواروں کے ساتھ انصاف کرنا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے شفاف انتخابات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ آئین کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدلیہ سے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں اور عدلیہ پر اعتماد بڑی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹر انتخابات کا سب سے اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور اس کے ووٹ سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کا اہم کردار ہے اور ڈسٹرکٹ عدالتیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔