- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
عنصر جاوید چیرمین ایف بی آر،سعودگوہر ڈی جی ایف آئی اے تعینات

رضوان احمد ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن تعینات،2افسروں کی خدمات پنجاب کے سپرد فوٹو: فائل
اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے ان لینڈ ریونیو گروپ گریڈ بائیس کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور عنصر جاوید کو چیرمین ایف بی جبکہ پولیس گروپ گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سعودگوہر کوڈی جی ایف آئی اے لگا دیا ۔
ڈی ایم جی گریڈ اکیس کے ایم ڈی انرکان رضوان احمد کو پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن کا ایم ڈی لگا دیا ہے ، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ اکیس کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت قانون و انصاف سہیل قدیرصدیقی کواسی وزارت کے سیکریٹری کا اضافی چارج دیدیا گیا ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ بیس ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سید واجد علی بخاری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پنجاب میں تعینات ڈی ایم جی گریڈ انیس کے رئوف نعیم کی خدمات سی ڈی اے ، سندھ میں تعینات پولیس گروپ گریڈ اٹھارہ کے محمد معصوم اورگلگت میں تعینات ڈی ایم جی گریڈ سترہ کی حمیرا سیدہ ہمدانی کی خدمات پنجاب حکومتکے حوالے کردی گئیں ۔دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آفتاب سلطان نے2 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ فیصل آباد ریجن اشعرحمید کو ایس ایس پی بٹالین کمانڈر نمبر1پنجاب کانسٹیبلری لاہور جبکہ ایس پی اسپیشل برانچ پنجاب عمران یعقوب کو ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب کی خالی اسامیوں پرتعینات کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں پاسپورٹ حکام نے دواسسٹنٹ ڈاریکٹروں کے تقرروتبادلے کر دیے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایبٹ روڈ ریاض شاہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر گارڈن ٹائون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منڈی بہائوالدین شہزاد اسلم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایبٹ روڈ لگا دیا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔