عید کے ایام میں شہری موسم کا بھرپور لطف لے سکیں گے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 22 اگست 2018
شہر میں خوشگوار موسم کے دوران گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، عبدالرشید۔ فوٹو:فائل

شہر میں خوشگوار موسم کے دوران گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، عبدالرشید۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  عید الاضحی کے 3دنوں کے دوران مطلع ابر آلودہونے کی و جہ سے شہر کا موسم خوشگوار رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق عید قرباں کے 3 روز کے دوران شہر کا موسم متوازن رہنے کا امکان ہے ، جذوی اور مکمل ابر آلود موسم کی وجہ سے اگلے 3 روز صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی کا بھی امکان ہے ،عبدالرشید کے مطابق خوشگوار موسم کے دوران گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ عید پر شہر میں بارشوں کا کوئی بھی امکان موجود نہیں ہے تاہم سمندر کی لہریں معمول سے بلند ہو سکتی ہیں ،منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، آج (بدھ) کو شہر کا مطلع ابر آلود جبکہ بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔