- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
محکمہ تعلیم ریٹائر اساتذہ کو پنشن فنڈ کے اجرا میں ناکام
کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم ریٹائر ہونے والے اسکول اساتذہ کے پنشن فنڈزکے اجرا میں بری طرح ناکام ہوگیاہے اورگلبرگ ٹائون کے ریٹائراسکول اساتذہ کو پنشن فنڈز دلوانے اورفنڈکی رقم میں خردبرد کرنے والے متعلقہ افسرکے خلاف کارروائی کے حوالے سے صوبائی محتسب کے احکامات بھی نظر انداز کردیے گئے ہیں،محکمہ تعلیم اس حوالے سے پس وپیش سے کام لے رہاہے۔
جس کے سبب کالعدم گلبرگ ٹائون کے مختلف اسکولوں سے ریٹائرہونے والے اساتذہ 2 سال سے پنشن محروم ہیں جبکہ معاملے کوسردخانے کی نذرکرنے کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران کے مابین صرف خط وکتابت سے کام لیا جارہا ہے ’’ایکسپریس‘‘کومعلوم ہواہے کہ صوبائی محتسب کی جانب سے احکامات کے بعد9 مئی کواس وقت کے سیکریٹری تعلیم کی جانب سے ڈائریکٹراسکولز کراچی کوگلبرگ ٹائون کے سابق اے ڈی او تعلیم تاج شاہ کے خلاف کارروائی کرنے اورریٹائرہونے والے 4 اسکول اساتذہ کو پنشن کی مد میں 19لاکھ روپے کی رقم دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم اس معاملے پر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے گلبرگ ٹائون کے 4 ریٹائراسکول اساتذہ بشرامہر،خالدہ پروین ملک،محمد طاہر اورنوشابہ پروین نے اپنی پنشن کی رقم جاری نہ کیے جانے پرصوبائی محتسب کو درخواست دی تھی جس پر محتسب نے متعلقہ افسرکومعطل کرنے اورپنشن کی رقم دینے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم محکمہ تعلیم نے معاملے پر کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔