- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان آج امن کی طرف کھڑا ہے اور بھارت امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کرنے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت نے ملاقات کی ہامی بھری تھی اور اب اپنی ہی بات سے مکر گیا جس سے لگتا ہے کہ بھارت اپنی اندرونی سیاست میں پھنس گیا ہے، وہاں شدت پسند گروہ حاوی ہورہا ہے جب کہ بھارتی حکومت بھی اسی گروہ کے زیرِاثرہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات طے کرکے مُکرگیا
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستا ن مذاکرات کے لئے تیار ہے اور بھارت پیچھے ہٹ گیا جس سے بھارت کی کمزوری کھل کر سامنے آگئی، بھارت کے اقدام سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی، ہم امن کے خواہاں اورلوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان آج امن کی طرف کھڑا ہے اور بھارت امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کو خطے میں امن اوربھارت کو سیاست کی فکرہے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر گفتگو نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری خطے میں امن کے لئے اہم ہے، امن کے لئے ایک موقع تھا جس کو بھارت نے ضائع کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔