- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شیر افضل پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو لیڈر ماننے سے انکار
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
وزیراعظم کی عدم پیشی کا فیصلہ ہوا نہ لانگ مارچ کا، کائرہ
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو عدلیہ سے انصاف ملے یا نہ ملے ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، آصف زرداری جب تک صدر پاکستان ہیں خط نہیں لکھا جائیگا۔ مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس وقت ملک میں مثبت اور تعمیری مباحثوں کے فروغ کی ضرورت ہے نہ کہ ایسا تاثر دینے کی کہ جمہوریت مسائل حل کر نے میں ناکام رہی۔
جمہوریت سے فوری نتائج کی توقع کیوں کی جاتی ہے۔ جمہویت کی وجہ سے صرف پارلیمان ہی سپریم ہوتی ہے۔ وزیراعظم کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دہشتگردی کو روکا نہیں جا سکتا، سکیورٹی کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ تقریب میں شریک پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ججوں کی بحالی کے بعد اب اس فیصلے پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی، ایگزیکٹو آرڈر کی پارلیمنٹ نے منظوری نہیں دی یہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی اپنی رائے ہوسکتی ہے۔
آئی این پی کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہم نے سپریم کورٹ کے خلاف لانگ مارچ کا کوئی ارادہ بنایا ہے نہ ہی وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کچھ لوگ جوڈیشل مداخلت پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں اور ایسے سوالوں پر مباحثے کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔