سیف کی فلم ’بازار‘ ریلیز کے پہلے ہی روز آن لائن لیک

فلم متعدد غیرقانونی ویب سائٹس پر با آسانی دستیاب ہے اور اسے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک October 27, 2018
کچھ ویب سائٹس پر پرنٹ کوالٹی اوسط درجے کی ہے اور کچھ سائٹس پر ایچ ڈی ورژن بھی موجود ہے (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی فلم ''بازار'' اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز آن لائن لیک ہوگئی اور متعدد غیر قانونی ویب سائٹس پر باآسانی دستیاب ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ''بازار'' ریلیز کے پہلے روز ہی آن لائن لیک ہوگئی، فلم کو نہ صرف آن لائن دیکھا جاسکتا ہے بلکہ متعدد ویب سائٹس سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

فلم ''بازار'' کے لیک ہونے والے ورژن کو ہینڈی کیم کیمرے سے فلمایا گیا ہے لہٰذا فلم کی پرنٹ کوالٹی اوسط درجے کی ہے تاہم چند ویب سائٹس پر فلم کا ایچ ڈی ورژن بھی موجود ہے۔

فلم ''بازار'' نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم نے سیف علی خان کی دیگر فلموں کے مقابلے میں ریلیز کے پہلے روز بہت اچھا بزنس کیا ہے تاہم فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلم کی آن لائن لیک کا اثر اس کے بزنس پر پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ''بازار'' میں سیف علی خان نے ایک گجراتی بزنس مین کا کردار نبھایا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ چترانگدا سنگھ، رادھیکا آپٹے اور روہن مہرا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں