احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو 10 سال قید کا حکم

احسن اقبال کو نارووال کے قریبی علاقہ کنجروڑ میں 6 مئی 2018ء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 27, 2018
احسن اقبال کو نارووال کے قریبی علاقہ کنجروڑ میں 6 مئی 2018ء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو 10 سال قید کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، جج سید عمران علی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم عابد کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 10 سال قید کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار

مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا گیا ہے جب کہ عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے مقدمہ میں دیگر 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ کو نارووال کے قریبی علا قے کنجروڑ میں 6 مئی 2018ء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں