پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2013
پاکستان فیس بک استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں دنیامیں 27 نمبر پر آ گیا ہے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان فیس بک استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں دنیامیں 27 نمبر پر آ گیا ہے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان میں فیس بک کا بخار تیز ہوتا جارہا ہے اورملک بھر میں اس کے صارفین کی تعداد 90لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

سماجی ویب سائٹ فیس بک گھربیٹھے ہزاروں میل دوراپنےدوستوں اورعزیزواقارب سےملنےکا بہترین زریعہ ہے ، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیس بک صارفین کی تعدادبڑھتی جارہی ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 90 لاکھ سے زائد افراد فیس بک استعمال کررہے ہیں جن میں 64 لاکھ مرد اور 27 لاکھ خواتین ہیں اوراس طرح پاکستان فیس بک استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں دنیا میں 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے 70 فیصد صارفین کی عمر 25 سال یا  اس سے کم ہے جب کہ سماجی رابطوں کے شوق میں فیس بک پر روزانہ 6 ہزار نئے صارفین کا اضافہ ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔