- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
سعودیہ میں پھنسے پاکستانی کئی سال بعد بھی وطن واپس نہ لائے جا سکے

تاجر الیاس و اہلخانہ سمیت 10پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں،پاکستانی سفارتحانہ کبھی برمی اورکبھی غیرملکی ظاہرکرتا ہے وکیل۔ فوٹو: فائل
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کئی سال سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق موثر جواب جمع نہ کرانے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر امیگریشن کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں بینچ کے روبرو کئی سال سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے موقف اپنایا کہ محمد الیاس اور اس کے اہلخانہ سمیت 10 پاکستانی سعودیہ عرب میں پھنسے ہیں، محمد الیاس کراچی کا شمار کراچی کے مشہور تاجروں میں ہوتا ہے، کاروبار کے سلسلے میں محمد الیاس اہلخانہ سمیت سعودی عرب گئے جہاں ان کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو گئے۔
سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے محمد الیاس سے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا اوررقم دینے پر انھیں اوران کے اہلخانہ کوکبھی برمی تو کبھی غیر ملکی ظاہر کرتا رہا۔
عدالت نے موثر جواب جمع نہ کرانے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر امیگریشن لاکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔