اندرون سندھ ٹریفک حادثات میں 5 نوجوان زندگی ہار گئے

نامہ نگاران  جمعـء 14 دسمبر 2018
10 زخمی اور 4 کی حالت تشویشناک، حادثات میرپور خاص، سجاول اور کوٹری میں ہوئے۔ فوٹو: فائل

10 زخمی اور 4 کی حالت تشویشناک، حادثات میرپور خاص، سجاول اور کوٹری میں ہوئے۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد:  اندرون سندھ کے شہروں میرپور خاص، سجاول اور کوٹری میں ٹریفک حادثات کے باعث 5 نوجوان زندگی ہار گئے، 10 شدید زخمی اور 4کی حالت تشویشناک ہے

تھانہ سندھڑی کی حدود میں کوسٹر اور کار میں تصادم کے باعث 2 نوجوان 23 سالہ گلاب اور25 سالہ اجیت ہلاک جبکہ10 افراد زخمی ہوگئے۔ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوسٹر ٹنڈوالہیار سے شادی میں شرکت کے بعد کھپرو جا رہی تھی ۔سجاول سے نامہ نگار کے مطابق بچل سیم نالے کے مقام پر تیز رفتارکوچ موٹر سائیکل سواروںپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں نوجوان اکبر سموں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان جاوید پسیو شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

دوسری جانب کوٹری سائٹ ایریا میں خراب ٹرک مرمتی کام کے دوران جیک سے پھسل کر الٹ گیا جس سے قریب کھڑا 20 سالہ مزدور رحمان آرائیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔