مصروف اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا

نعیم خانزادہ  جمعـء 18 جنوری 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی: کراچی میں اضافی ٹریفک پو لیس اہلکاروں کی تعیناتی کے با وجود مصروف اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے کو شش کے باوجود شہریوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں طے کرنے پر مجبور کردیا۔

شاہراہ فیصل کو میٹرول پول سے ایئر پورٹ تک سگنل فری کر نے کے باوجود مصروف اوقات میں گا ڑی رینگ رینگ کر چلنے پر مجبور ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں تجاوزات کے خلاف آ پریشن اور ہزاروں کی تعداد میں ٹریفک پو لیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود مصروف اوقات میں اہم شاہراہوں پر  ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے شہر ی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کر نے پر مجبور ہو گئے اضا فی پو لیس اہلکار بھی ٹریفک جام کی صورتحال سے شہر یو ں کو نجات دلا نے میں ناکام دکھا ئی دیتے ہیں کراچی میں ٹریفک جام کی صورتحال دن بدن خراب سے خر اب ہو تی چلی جا رہی ہے۔

ٹریفک پو لیس کی جانب سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہز ارو ں کی تعداد میں ٹریفک پو لیس اہلکاروں کی بھر تیا ں کی گئی اور شہر کی مر کز ی شاہرا ہوں کے ساتھ چو رنگیو ں ، گلیو ں اور محلوں تک بھی پو لیس اہلکا رو ں کی تعیناتی کی گئی تھی لیکن اس کے نتا ئج مثبت نہ نکل سکے مصرودف اوقات میں بد تر ین ٹریفک جام رہنا ما ضی کی طر ح بر قرار ہے، کر اچی کی سب سے مصروف شاہر اہ فیصل مصروف میں اوقات میں بد تر ین ٹریفک جام کی لپیٹ میں رہتی ہے۔

گا ڑیاں اس شا ہر اہ پر چلتی نہیں رینگتی ہیں جبکہ شا ہر اہ فیصل کو میٹرول پو ل سے ایئرپو رٹ تک سگنل فر ی بھی کر دیا گیا ہے لیکن اس کے با وجود ٹریفک جام رہنا معمو ل ہے، یونی ورسٹی روڈ پر حسن اسکوا ئر بیت المکرم تک بد تر ین ٹریفک رہتا ہے، نیشنل اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر فلا ئی کے درمیان بد ترین ٹریفک جام رہنا معمو ل ہے، ضیا کا لو نی گلشن اقبال پر بد ترین ٹریفک جام رہتا ہے، عا ئشہ منزل ، طا ہر ولا چورنگی، لنڈ ی کو تل چورنگی، سے ضیا الدین چو رنگی تک ٹریفک جام رہنا معمول ہے۔

ایم جنا ح روڈ ، صدر ، بر نس روڈ ، سٹی کو رٹ کے اطراف بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول ہے ، کورنگی ڈہا ئی اور پانچ نمبر پر ٹریفک جام رہتا ہے ، کریم آبا د سے حسین آباد تک تجا وزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے اور شہر ی یہا ں منٹوں کا سفر کا کئی گھنٹوں میں طے کر تے ہے حسین آباد میں رات میں گا ڑیاں تو کجا پیدل چلنا بھی محال ہے ، نا ظم آبا د انڈر پاس سے لیا قت آبا د انڈر پاس تک رات دس بجے کے بعد شہر یو ں کا گزرنا محال ہو جا تا ہے بڑے بڑے ٹینکر ز سڑکو ں عین درمیاں موجود ہے جس کی وجہ سے شہر یون کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے کو رنگی روڈ ڈیفنس سے کا لا اور اس آ گے سگنل پر گا ڑیو ں کی لمبی لمبی قطا ریں لگی ہو ئی ہو تی ہے سول اسپتال کے قریب بھی ٹریفک جام رہنا معمو ل ہے۔

گلشن چو ر نگی سے ضیا چو رنگی تک شام کے اوقات میں بد تر ین ٹریفک جام رہتا ہے ، گلشن چورنگی فلا ئی سے مسکن چورنگی گلشن اقبال تک بھی ٹریفک جام رہنا معمو ل ہے ابولحسن اصفہا نی روڈ پر بھی ٹریفک جام رہتا ہے ، سفا ری پا رک کے سے یو نی ورسٹی جا نے والے راستے پر مصروف اوقات میں بد تر ین ٹریفک جام رہنا معمول ہے فردوس سینما، سپر ما رکیٹ لیا قت آباد سمیت دیگر مقاما ت پر بد تر ین ٹریفک جام رہنا معمو ل ہے بلد یہ شرقی کے دفتر کے باہر ٹریفک جام رہنا معمو ل ہے ٹریفک پولیس اہلکار بھی نظر آ تے ہیں لیکن مجمو عی طو ر پر شہر میں مز ید بہتر ی کی ضروت ہے اطلا عات کے مطابق زیا دہ مقاما ت پر ٹریفک جام کی وجہ تجاوزات ہے جن کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہو تی ہے جبکہ کچھ مقاما ت پر الٹی سمت سے شہری آ نے کی وجہ سے ٹریفک جا م رہتا ہے ،شہر یو ں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعینا تی سے کچھ بہتر ی ضرور آ ئی ہے لیکن شہر میں ٹریفک جام کی بہتر ی کے لیے مز ید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔