- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
- ہر مشہور شخص لیڈر نہیں بن سکتا
- بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش
- ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری
- عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں
- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
الیکشن کمیشن میں انتخابات 2018 جائزہ رپورٹ کی تیاری جاری
کراچی: الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے بعداز الیکشن جائزہ رپورٹ کی تیاری جاری ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے پوسٹ الیکشن ریویو رپورٹ کی تیاری کیلیے ملک بھر میں ڈویژنل سطح پر مختلف طبقہ ہائے زندگی، این جی اوز، ریٹرننگ افسر، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے صحافی، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور دیگر سے الیکشن 2018 میں پیدا ہونے والی خامیوں کو دور کرنے کیلیے تجاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ روز ڈپٹی ڈائر یکٹر الیکشن کمیشن اسلام آباد آصف علی یاسین ، ضلع وسطی کے الیکشن کمشنر محمد یوسف اور ضلع شرقی کے محمد عمران کی جانب سے کراچی میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں سے پوسٹ الیکشن ریویو پر بحث کی گئی جس میں صحافیوں کی جانب سے الیکشن 2018 کی کوریج کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا اورآئندہ کیلیے اپنی اپنی تجاویز دیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن اسلام آباد آصف یاسین اور ضلع وسطی کے الیکشن کمشنر محمد یوسف نے بتایا کہ وہ پوسٹ الیکشن ریویو پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے مل کر ان کی تجاویز جمع کر رہے ہیں، جمع ہونے والی تمام تجاویز پر ایک مکمل رپورٹ تیار کر کے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کو پیش کی جائے گی، جس کے بعد آئندہ الیکشن کی تیاریاں کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔