ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

نعیم خانزادہ  ہفتہ 9 فروری 2019
ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے باہر بھی ورکشاپ ، مکینک کی دکانیں تعمیر کر لی گئی ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے باہر بھی ورکشاپ ، مکینک کی دکانیں تعمیر کر لی گئی ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: مئیر کر اچی وسیم اختر نے ما ڑی پور ٹرک اسٹینڈپر سینکڑوں کی تعداد میں قائم تجاوزات کو صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو خط لکھا ہے کہ ٹرک اسٹینڈ کے سامنے تجاوزات قائم ہے جس کو کے الیکٹرک نے غیر قانو نی طور کنڈے کے ذریعے کنکشن دیے ہو ئے اس کو فو ری طور منقطع کر کے کنکشن ختم کیے جا ئے تا کہ بلد یہ عظمیٰ کر اچی کا محکمہ انسداد تجاو زات کاررو ائی کا آغاز کر یں گے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ کے اندر اور با ہر تجا وزات کی بھر مار ہے ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ کے باہر بھی ورکشاپ ، مکینک کی دکانیں تعمیر کر لی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہا کس بے جانے والے ہز ارو ں کی تعداد میں شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے دو چا ر ہو نا پڑتا ہے، ماڑی پو رٹرک اسٹینڈ کے قریب سے گزرنے والا نالے پر بھی دکا نیں تعمیر کر ادی گئی ہے جس کی وجہ سے نالہ مکمل طو ر بند ہو گیا ہے۔

ما ڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے اندر اور با ہر پند رہ سو سے زائد دکا نیں غیر قانونی طو ر تعمیر کرلی گئی ہے جبکہ ٹرک اسٹینڈ کے با ہر سروس روڈ اور مر کزی روڈ پر ٹرک کھڑے کر دئیے جا تے ہے غیر قاونی طو ر سروس روڈ پر مکینک کی دکا نیں تعمیر کر لی گئی ہے جس کے با عث ہا کس بے جا نے والے شہر یو ں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے دو چا ر ہو نا پڑتا ہے

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ بلد یہ عظمی کر اچی تمام آ پر یشن ٹرک اسٹینڈ ایسو سی ایشن کے عہد یداران کو اعتما د میں لے کر کر ے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔