سانحہ ساہیوال؛ فائرنگ کا حکم دینے والے کی وائس ریکارڈنگ تبدیل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہوجاتا گولی چلانی کا آرڈر کس نے دیا، فرانزک ایجنسی (فوٹو: فائل)

اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہوجاتا گولی چلانی کا آرڈر کس نے دیا، فرانزک ایجنسی (فوٹو: فائل)

 لاہور: سانحہ ساہیوال سے متعلق فرانزک ایجنسی نے حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے جس میں ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سانحہ ساہیوال میں فرانزک ایجنسی نے حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے جس میں آواز کی ریکارڈنگ کے ثبوت تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گولیاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چلائیں، جو ایس ایم جی رائفلیں بھیجی گئیں وہ بھی تبدیل تھیں، تمام افسران کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک بھیجی گئی وہ تبدیل کی گئی، اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہو جاتا گولی چلانے کا آڑدر کس نے دیا، کار میں لگی ایک گولی سی ٹی ڈی اہلکار کی بندوق سے چلائی گئی۔

دوسری جانب ساہیوال کی جے آئی ٹی نے ذیشان کے بھائی احتشام اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی نے احتشام اور گواہان کو پولیس کلب میں طلب کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔