کراچی سمیت ملک بھرمیں لیلۃ القدرعقیدت و احترام سے منائی گئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 اگست 2013
27 ویں شب لیلتہ القدر کے موقع پر شہر کی تاریخی نیو میمن مسجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے (فوٹو ایکسپریس)

27 ویں شب لیلتہ القدر کے موقع پر شہر کی تاریخی نیو میمن مسجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے (فوٹو ایکسپریس)

کراچی:  ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی لیلۃ القدر نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن ،لیلۃ القدرکے اجتماعات میں علمائے کرام نے شب قدرکے فضائل بیان کیے۔

محافل شبینہ وجشن نزول قرآن ، صلوٰۃ التسبیح،خصوصی عبادات ،ذکرالٰہی،مناجات کے ساتھ عالم اسلام ،پاکستان کی سلامتی،ترقی،امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت شب قدرکے مرکزی روح پرور’’ اجتماع دعائے خصوصی‘‘ سے میمن مسجدمصلح الدین گارڈن میں علامہ شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب اللعالمین نے شب قدر کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دے کر اس کی عظمت و اہمیت پرمہر ثبت کر دی ہے، لیلتہ القدر گناہوں پر ندامت ،بخشش و مغفرت ،دعاؤں کی قبولیت رب کی رحمتوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،اسی مبارک رات رشدو ہدایت کا سرچشمہ قرآن کریم کا رحمتہ اللعالمین پرمکمل نزول ہوا۔انھوں نے کہاکہ قرآن اورصاحب قرآن کی تعلیمات وہدایات پر عمل پیرا ہوکرہی اللہ کی رضا اور خوشنودی کو حا صل کیا جا سکتا ہے۔

شب قدر کے اجتماعات سے قرنی مسجد گلشن اقبال میں مولانا ابرار احمد رحمانی ،قوت الاسلام مسجد لیا قت آباد میں صوفی محمد حسین لاکھانی ،جامعہ محمدیہ غو ثیہ سائٹ میں مولانا خلیل الرحمان چشتی،رشید آباد میںمولانا نا صرخان ترابی ،گلبرگ میں عرفان حسین قادری،فاروقی مسجد گلبہار میں عبد الحفیظ معارفی،جمشید روڈ پر مولانا الطاف قادری ،شاہ فیصل میں راشد علی قادری،مولانا کامران قادری، قاضی نورالاسلام ،مفتی اقبال سعیدی ،غفران احمد ،شفیع رانا ،قاضی بلال قادری ، شوکت حسین سیا لوی ،عاشق سعیدی،

عباس رضا الباروی،جمیل امینی ،عباس علی قادری،مفتی یوسف حفیظ،میر غالب شاہ ،فخرالحسن شاہ ،رضی حسینی ،اظہر خان قادری ،مولانا عبدالقادر شیرازی ،مولانا محب الرحمان نے و دیگر نے شب قدر کے فضا ئل بیان کیے۔ علما نے کہا کہ قرآن امت مسلمہ کے لیے رشدو ہدایت کا سرچشمہ اور مینارہ نور ہے ، امت کی سربلندی ،عزت وقار،دین و دنیا میں کامیا بی قرآن و سنّت سے وابستگی میں مضمرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔