بھٹ شاہ، ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر نوعمر لڑکے کو قتل کردیا

نامہ نگار  جمعرات 8 اگست 2013
مقتول بھٹ شاہ کا رہائشی تھا جو جیکب آباد سے مزدوری کے لیے آیا تھا۔ فوٹو: فائل

مقتول بھٹ شاہ کا رہائشی تھا جو جیکب آباد سے مزدوری کے لیے آیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ: رہزنی کی واردات میں مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار۔

تفصیلات کے مطابق ہالا شہداد پور روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے 15سالہ مظہر لاشاری سے رکشا چھیننے کی کوشش کی ، لڑکے نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے مظہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

لڑکے کی لاش کافی دیر تک سڑک کنارے پڑی رہی، بعد ازاں ہالا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی جسے بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ مقتول بھٹ شاہ کا رہائشی تھا جو جیکب آباد سے مزدوری کے لیے آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔