مزید 2 پولیو کیسز سامنے آ گئے، تعداد 6 ہوگئی

رضیہ خان  جمعـء 22 مارچ 2019
پولیو کیسز میں سے ایک کا تعلق قبائلی ضلع خیبر اور دوسرے کا تعلق کراچی سے ہے۔ فوٹو: فائل

پولیو کیسز میں سے ایک کا تعلق قبائلی ضلع خیبر اور دوسرے کا تعلق کراچی سے ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ملک میں 2 مزید پولیو کیسز سامنے آگئے جب کہ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی۔

ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیسز کا سامنے آنا وائرس کی موجودگی اور پھیلاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمیں دستاویزات میں سب ٹھیک دکھایا جاتا ہے، لیکن درحقیقت اصل صورتحال اس کے برعکس ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیو سے ملک کو پاک کرنے کے لیے والدین کی مدد کی اشد ضرورت ہے، سب ملک کر اس ملک سے اس پولیو کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں۔

دریں اثنا حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کراچی میں سامنے آنے والے پولیو کیس کی تفصیلات دی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس لیاری ٹاؤن کی یونین کونسل 9 میں سامنے آیا ہے جہاں 3 سالہ بچی پولیو وائرس سے متأثر ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔