کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2019
 لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

 لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

کوئٹہ: فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ دکانی بابا چوک پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔