وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز تبدیل کرنیکا فیصلہ

رضوان آصف  جمعرات 28 مارچ 2019
7 فوڈ کنٹرولرز کو چھوٹے اضلاع میں لگانے کی سفارش، تبادلوںکا نوٹیفکیشن آج کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

7 فوڈ کنٹرولرز کو چھوٹے اضلاع میں لگانے کی سفارش، تبادلوںکا نوٹیفکیشن آج کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں آئندہ ماہ شروع ہونیوالی گندم خریداری مہم کے دوران پرکشش عہدوں پر پوسٹنگ کیلیے بااثر شخصیات کی سفارشیں مسترد کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک کو تبادلوں کیلیے فری ہینڈ دیدیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے سیکریٹری فوڈ پنجاب پر وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے شدید دباؤ تھا کہ ان کے چہیتے فوڈ افسروں کو ان کی پسند کے مقام پر تعینات کیا جائے جبکہ سیکریٹری فوڈ اس کی مخالفت کرتے ہوئے میرٹ اور ساکھ کی بنیاد پر تقرر وتبادلے کرنا چاہتے تھے۔ اس حوالے سے بعض با اثر سفارشیوں نے اعلی ترین ارباب اقتدار کو بھی اپروچ کیا تھا۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو اور سپیشل برانچ کے اعلیٰ حکام نے پنجاب بھر میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کر دیں۔

ان رپورٹس میں8 کے لگ بھگ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو انتہائی کرپٹ قرار دیا گیا ہے اور انہیں کسی بھی ضلع میں پوسٹنگ نہ دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 7 اضلاع کے موجودہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو بڑے اور اہم اضلاع کے بجائے چھوٹے اضلاع میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔