بلوچستان کے لاپتہ افراد کی لاشیں کراچی سے ملناسازش ہے، رابطہ کمیٹی

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2013
بلوچستان سے لاپتہ افرادکی لاشیں آخر کس گھنائونی سازش کے تحت کراچی میں پھینکی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

بلوچستان سے لاپتہ افرادکی لاشیں آخر کس گھنائونی سازش کے تحت کراچی میں پھینکی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

لندن:  متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورچیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس امرکی فوری تحقیقات کاحکم دیں کہ بلوچستان سے لاپتہ افرادکو کون قتل کر رہاہے اوران کی لاشیں کس گھنائونی سازش کے تحت کراچی میں پھینکی جارہی ہیں۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ متعددملکی اور غیرملکی ذرائع ابلاغ اس بات کی نشاندہی کرچکے ہیں کہ جہادی عناصرسمیت درجنوں غیرقانونی گروپس بیرون کراچی سے کراچی آکر یہاں اغوابرائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور زمینوں پر قبضوںسمیت دیگرجرائم میں ملوث ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ وہ بلوچ عوام کو حق وانصاف دلانے کے لیے فوری اقدام کریں اور اس بات کی تحقیقات کرائیں کہ بلوچستان سے لاپتہ افرادکی لاشیں آخر کس گھنائونی سازش کے تحت کراچی میں پھینکی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔