ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پرسعودی عرب کے مشکور ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2019
 وزیراعظم سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان کی ملاقات

وزیراعظم سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ملاقات کی۔ گورنر تبوک نے وزیراعظم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں آپ کے منتظر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سعودی عرب نے مزید 3 سال کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں مؤخرکردیں، مشیرخزانہ

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں، 31 مئی کو مکہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔