جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل، ضمانت منظور

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2019
لاہور ہائیکورٹ کا عمران منج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ کا عمران منج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم فوٹو:فائل

 لاہور: ہائی کورٹ نے جج کو کرسی مار کر سر پھاڑنے والے وکیل عمران منج کی سزا معطل کرتے ہوئے دو لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے عمران منج کی سزا معطل اور درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عمران منج کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں جج پر تشدد کرنے والے وکیل کو ساڑھے 18 سال قید

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ عمران منج کو 18 سال 6 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ عمران منج نے جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر کرسی مار کر سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ کا سر پھاڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا

عمران منج کی سزا کے خلاف وکلا نے شدید احتجاج اور ہڑتال کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔