بھاری نفری کا مختلف دیہات کا محاصرہ، سرچ آپریشن کوئی مغوی بازیاب نہ ہو سکا

ایکسپریس نیوز ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2013
پولیس کے 100 سے زائد اہلکاروں نے ٹنڈوآدم کے قریب سابق رکن سندھ اسمبلی کامل خان جمالی کی زرعی زمین پر رند برادری کے گھروں میں داخل ہوکر تلاشی لی. فوٹو: فائل

پولیس کے 100 سے زائد اہلکاروں نے ٹنڈوآدم کے قریب سابق رکن سندھ اسمبلی کامل خان جمالی کی زرعی زمین پر رند برادری کے گھروں میں داخل ہوکر تلاشی لی. فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم:  حیدرآباد اور مٹیاری اضلاع کے مختلف تھانوں کی بھاری نفری کی ٹنڈوآدم کے قریب کارروائیاں، کئی دیہات اور جنگلات کا سرچ آپریشن، پولیس کو مطلوب کوئی ملزم یا مغوی نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اور مٹیاری اضلاع کے مختلف تھانوں کی پولیس 14 موبائلوں میں سوار ہوکر ٹنڈو آدم کے قریب ٹنڈوالٰہیار روڈ پر گائوں 4 پتھر پہنچی اور فصلوں میں سرچ آپریشن کیا تاہم پولیس کو ناکامی ہوئی، اس سے پہلے پولیس نے کلر شاخ میں گائوں کا محاصرہ کیا اور پورے گائوں کا سرچ آپریشن کرنیکے بعد 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے 100 سے زائد اہلکاروں نے ٹنڈوآدم کے قریب سابق رکن سندھ اسمبلی کامل خان جمالی کی زرعی زمین پر رند برادری کے گھروں میں داخل ہوکر تلاشی لی، گائوں سے حکیم رند سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس نے علاقے کے جنگلات، کیلے کے باغات کا بھی سرچ آپریشن کیا، وہاں سے کچھ بھی نہیں مل۔بتایا جارہا ہے کہ سرچ آپریشن میں پولیس کو مکمل طور پر ناکامی ہوئی اور کوئی ملزم یا مغوی ہاتھ نہیں آسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔