پینتالیس منٹ کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، کوہلی

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2019
نیوزی لینڈ ہم سے اچھا کھیلا، اس کا حق بنتا تھا فائنل میں جانا، کوہلی، فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ ہم سے اچھا کھیلا، اس کا حق بنتا تھا فائنل میں جانا، کوہلی، فوٹو: فائل

مانچسٹر: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ 45 منٹ کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں شکست کے بعداختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے  ویرات کوہلی نے کہا کہ میچ کا پہلا ہاف بہت اچھا رہا، ہم نے نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آوٹ کیا لیکن 45 منٹ کے خراب کھیل نے ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا

کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جتنا ٹوٹل بنایا وہ کسی بھی وکٹ پر ہو سکتا تھا، میچ کا سارا کریڈٹ نیوزی لینڈ کے باولرز کو جاتا ہے جب کہ جڈیجہ نے جس طرح پرفارم کیا اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے،نیوزی لینڈ ہم سے اچھا کھیلا اور اس کا  فائنل میں جانے کا حق  بھی بنتا تھا۔

فاتح ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ راونڈ میچز میں ہم مشکل میں رہے اب فائنل کھیلنے جا رہے ہیں، پچ بہت مشکل تھی اور ہمارا ٹارگٹ 240،250 تک ٹوٹل بنانا تھا، دھونی اور جدیجہ نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔