چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2019
چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے اور یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے، یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے لیکن اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا اگر فرق پڑے گا تو سینیٹ کے ادارے کو پڑے گا جہاں صادق سنجرانی ایک توازن قائم کیے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔