ٹنڈوآدم، غیرقانونی کنکشنز کاٹنے والی حیسکو ٹیم پٹ گئی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2013
 ایس ڈی او نے ٹنڈوآدم سٹی تھانہ پر پی ایم اے رہنما اور اس کے بیٹے پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا۔ ۔فوٹو: فائل

ایس ڈی او نے ٹنڈوآدم سٹی تھانہ پر پی ایم اے رہنما اور اس کے بیٹے پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا۔ ۔فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم:  حیسکو اڈیرو لعل کے ایس ڈی او امجد شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم کی رہائشی کالونی میں چلنے والے غیرقانونی کنکشن کاٹنے گئے۔

اس دوران پی ایم اے رہنما حاجی خان خاصخیلی اور ایس ڈی او میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئ، دونوں نے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کی بارش کر دی، مار کھانے کے بعد حیسکو ٹیم فرار ہوگئیں جبکہ ایس ڈی او نے ٹنڈوآدم سٹی تھانہ پر پی ایم اے رہنما اور اس کے بیٹے پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا پولیس حاجی خان کو گرفتار کرنے پہنچی تاہم وہ فرار ہوگیا۔

بعدازاں معززین نے تصفیہ کرادیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حاجی خان اور دیگر پی ایم اے رہنما حیسکو ایس ڈی او سے معافی مانگیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔