- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے۔
دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے تین مزید کشمیری شہید کر دیئے، مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات بالکل بند ہیں اور حالیہ بھارتی مظالم چالیسویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات پر کئی ملکوں نےثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ہے جب کہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات کھولنے، کشمیری قیادت کی رہائی، کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، کئی فورم پر پاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہوا جب کہ وزیرخارجہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کمشن کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، 10 ستمبر کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ بڑی کامیابی تھی، یہ اعلامیہ 58 ممالک کی طرف سے پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، چین کا موقف بھی واضح کہ وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات ستمبر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کھوئی رٹہ میں ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔