وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کردیا

عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا


ویب ڈیسک September 19, 2019
عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بحال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹادیا

حکومت نے 13 جون کو مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں برطرف کردیا تھا۔ مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون نے مشتاق سکھیرا کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیدیا

مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں