افواجِ پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کی گیڈربھبکیوں پر کرارا جواب

جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی کمانڈروں کے غیرذمہ دارانہ بیانات مایوسی کا اظہار ہیں، افواج پاکستان


ویب ڈیسک September 24, 2019
بھارتی فوج پاکستان میں نئی کارروائی کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، افواج پاکستان فوٹو: فائل    

افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کے ایک اورآپریشن کی ڈرامے بازیاں سامنے آگئیں جب کہ پاکستانی فوج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی گیڈربھبکیوں پر افواج پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ناکامیوں کوچھپانے کے لئے بھارت الٹے بیانات اور غلط بیانی سے کام لے رہا ہے، جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی کمانڈروں کے غیرذمہ دارانہ بیانات فرسٹریشن کا اظہار ہے جب کہ بھارتی جرنیل عالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشت گردی اور بربریت سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھئے: پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد بیان کوسختی سے مسترد کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر آصف غفور کے مطابق بھارت کے ایک اورآپریشن کی ڈرامے بازیاں سامنے آگئیں ، بھارتی فوجی کمانڈر مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے اوربھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانے میں ناکام ہو چکا ہے، اگربھارت نے کسی قسم کی بھی چھیرچھاڑ کی تو اس کے خطے کے امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں