کراچی میں 300 روپے کلو فروخت ہونیوالے ٹماٹر کی قیمت پر مشیر خزانہ کا انوکھا دعویٰ

ویب ڈیسک  پير 11 نومبر 2019

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں سبزیوں خاص طور پر ٹماٹر کی قیمت نے شہریوں کو پریشان کردیا، ملک میں ٹماٹر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو ہونے پر قرارداد بھی جمع کروائی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی میں ٹماٹر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

دوسری جانب کراچی میں بھی ٹماٹر 200 سے 300 روپے فی کلو میں بیچا جارہا ہے لیکن مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹماٹر کے ریٹ کے  حوالے سے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں،  کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے اور یہ ریٹ کراچی کی سبزی منڈی میں مل رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔