- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
’جب بارش ہوتا ہے تو پانی آتا ہے‘، وزیراعظم کی بلاول پر تنقید، تقریب زعفران زار
حویلیاں: وزیراعظم عمران خان نے دوران تقریب بلاول کی نقل اتارتے ہوئے دو جملے ادا کیے جس پر محفل زعفران زار بن گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روز کی چھٹی کے بعد واپس آتے ہی اپوزیشن پر پھٹ پڑے، وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کے بعد اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ پڑھیں: عدلیہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے، وزیراعظم
جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو ایک ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا، شہباز شریف کو ہالی ووڈ فلموں کا اداکار اور منڈیلا بننے کا خواہش مند کہا وہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے سائنس دان گھبرا گئے ہیں بلاول جو تھیوری لے کر آیا ہے، آئن آسٹائن بھی گبھرا گئے اور ان کی روح تڑپ رہی ہے۔ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کے انداز کلام کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ ’جب بارش ہوتا ہے تو پانی آتا اور زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پہچان یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو زرداری
وزیراعظم کے اس انداز پر ہال میں موجود تمام افراد قہقہے لگانے لگے اور محفل زعفران زار بن گئی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھی احتجاج کے دوران مولانا کے ساتھ اسٹیج پر موجود رہا وہ خود کو لبرل کہتا ہے جب کہ وہ لبرل نہیں ’لٹرلی کرپٹ‘ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔