- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
لاہور میں موٹر سائیکل سوارپر تشدد کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور: کیولری میں موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنے والے مسلح شخص کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقے کیولری میں شہری پر مسلح شخص کے تشدد کی موبائل فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر کیولری کے علاقے میں مین روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار کی بائیک جیپ سے ٹکرائی، جیپ سے پینٹ اور جیکٹ میں ملبوس شخص نے نیچے اتر کر پہلے موٹرسائیکل سوار کو برا بھلا کہا اور اچانک طیش میں آکر اس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
جیپ سوار موٹرسائیکل سوار کو گھسیٹتا ہوا اپنی جیپ کے پاس لے گیا اور جیپ میں سے اسلحہ نکال کر تان لیا، موٹرسائیکل سوار اس شخص سے معافی مانگتا رہا لیکن جیپ سوار نے تشدد جاری رکھا، اس تمام تر واقعہ کو جیپ کی پچھلی جانب موجود کار میں سوار شخص نے موبائل کیمرے کی مدد سے محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا اور ایس پی کینٹ کو مسلح جیپ سوار کی گرفتاری کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ سوشل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیولری گراؤنڈ میں پیش آیاتھا اس لیے وہاں پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں اور ایکسائز کے ریکارڈ سے جیپ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔
سی سی پی لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ریکارڈ کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے جیپ کو پیچھے سے ٹکر ماری۔
لاہور میں موٹر سائیکل سوارپر تشدد کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا pic.twitter.com/ibvxoM9n8w
— Express News (@ExpressNewsPK) December 15, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔